پنجاب میں بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے اسکولوں میں آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو مشکوک افراد سے بچنے، جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائے۔
مراسلے میں تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو 25 جولائی تک رپورٹ جمع کروانےکی ہدایت کی گئی ہے۔