پنجاب بھر میں بارش اور آندھی سے 28 افراد ہلاک، 90 زخمی

ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز صوبے بھر میں بارش اور آندھی سے جڑے واقعات میں اب تک 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے. کہ ان واقعات میں اب تک 90 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے. کہ بارش اور آندھی سے جڑے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں سے 12 افراد کا تعلق لاہور جبکہ آٹھ کا فیصل اباد سے ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد شیخوپورہ، دو اوکاڑہ، جبکہ پاکپتن، ننکانہ صاحب. اور ساہیوال میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

اس سے قبل، گذشتہ روز پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذمہ دار ادارے نیشنل ڈیزازٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا تھا. کہ 26 جون سے 14 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کے نتیجے میں. ملک بھر میں 111 افراد ہلاک ہوئے جن میں 53 بچے اور 19 خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا. کہ 15 جولائی سے 17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، مری گلیات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان. اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں برساتی ندی اور نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق. شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، خا نیوال، ساہیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کو ٹ ادو، تو نسہ، را جن پور،بہا ولپور، نوشہرہ. اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.