پب جی کے ذریعے ملنے والے سیما حیدر اور سچن مینا والدین بن گئے

سیما حیدر اور سچن مینا

محبت کے پیچھے پاکستان سے اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے ذریعے بھارت جانے والی سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن مینا کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے کرشنا اسپتال میں سیما حیدر نے منگل کی صبح سچن مینا کی اولاد بیٹی کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سیما حیدر کے اپنے پہلے شوہر غلام حیدر سے 4 بچے ہیں. جبکہ اپنے بھارتی شوہر سے یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن مینا کے اہل خانہ نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سچن مینا کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سیما اور نومولود بچی دونوں صحت مند ہیں. اور جَلد ہی اسپتال سے انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا، تاحال نومولود کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے. کہ سیما اور سچن اپنے نومولود بچی کے لیے بھارتی شہریت کی درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.