آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے ٹاپ فور تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنادیا ہے۔ پاکستان اگر اپنے دونوں میچز جیت بھی جائے تو بھی اسے جنوبی افریقہ یا بھارت کی ان کے آخری میچز میں اپ سیٹ شکست درکار ہوگی۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ۔ ٹو میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز۔ جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے تین میچز میں 5 پوائنٹس ہیں۔
پاکستان ٹیم تین میچز میں 2 پوائنٹس۔ ہی حاصل کرسکی ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ جمعرات کو جنوبی افریقہ سے سڈنی میں کھیلے گی۔ اور اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے۔ تو اس کے چار میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ اور بھارت کے چھ پوائنٹس ہوں گے۔
گروپ کے آخری میچز اتوار کو ہوں گے جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نیدرلینڈز، بھارت کی ٹیم زمبابوے اور پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔
اگر ٹیموں کی صلاحیت کو دیکھا جائے تو بھارت اور جنوبی افریقہ کے لیے۔ آخری میچز آسان ہیں اور اگر کوئی غیر متوقع نتیجہ نہ ہوا تو بھارت کے 8 اور جنوبی افریقہ کے سات پوائنٹس ہوجائیں گے۔
ایسے میں پاکستان بنگلہ دیش سے جیت بھی گیا۔ تو اگلے راؤنڈ تک نہیں پہنچ پائے گا کیوں کہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہی رہے گی۔