کپتان آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم لاورا ڈیلینی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت ناقابل یقین احساسات ہیں۔
آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
آئرلینڈ کی یہ پہلی کرکٹ ٹیم ہے جس نے پاکستان کا دورہ کیا۔ جبکہ آئرش ویمن کرکٹ ٹیم کی یہ بیرون ملک سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔
اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان ویمن نے مہمان ٹیم کو 0-3 سے ہرایا تھا۔
لاورا ڈیلینی نے جیو نیوز کو دیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ 8 سے 10 ماہ میں خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے سخت محنت کی۔ ون ڈے سیریز کے دوران ہم نے بہت سیکھا۔ اور غلطیوں پر کام کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اندازہ ہو گیا تھا۔ کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہم نے کیا کرنا ہے۔ ہم نے واضح فرق سے آخری میچ جیتا، پہلے بیٹرز اور پھر بولرز نے اچھا پرفارم کیا۔
آئرش کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے۔ ہم نے ٹیم میں تھوڑی تبدیلیاں کیں، ہم موقع کے انتظار میں تھے اور اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہم نے محنت کی ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں ٹی ٹوئنٹی۔ سیریز میں کامیابی حاصل کی جو کہ پہلا موقع ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک قیمتی موقع ہے، ہم اس جیت کی حقدار تھیں۔
لاورا ڈیلینی نے پاکستان کے ۔دورے کو لاجواب قرار دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ ۔ٹیم اور منجمنٹ کے لیے شاندار تجربہ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ایک خوبصورت شہر ہے لیکن ہمیں گھومنے پھرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا، کرکٹ کا ماحول آئیڈیل تھا، اختتام ہمارا شاندار رہا ہے۔
NAEEM ahmed