دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے پاکستانی شہری عبدالغفور سے ملاقات کی. انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہیرو .عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے
شیخ حمدان بن محمد نے پاکستانی نژاد شہری کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
انہوں نے کہا کہ عبدالغفور رول ماڈل ہیں. ان سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عبدالغفور نے دبئی کے علاقے القوز میں شاہراہ پر پڑے سیمنٹ کے دو بلاک ہٹائے تھے۔
دبئی کے ولی عہد نے سیمنٹ بلاک ہٹانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستانی شہری کا شکریہ ادا کیا۔