
ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2026 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے اور اب پاکستانی شہری 31 ممالک اور خطوں میں ویزا فری یا ویزا آن ایریول کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں
ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2026 کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی سطح پر دو درجے بہتر ہو کر 100 سے 98ویں نمبر پر آ گیا ہے. یہ ترقی پاکستان کی جاری سفارتی کاوشوں اور حالیہ بین الاقوامی معاہدوں کا نتیجہ ہے. جو پاکستانی شہریوں کے لیے سفر کی آزادی کو آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں۔
اب پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز ایشیا، افریقہ، کیریبین اور اوشینیا کے. 31 ممالک اور خطوں میں ویزا فری، ویزا آن ایریول یا الیکٹرانک ٹریول اتھرائزیشن .(eTA) کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. یہ سہولت تفریحی سیر، کاروباری دوروں، خاندانی ملاقاتوں اور مختصر بین الاقوامی سفر کے لیے. بہت زیادہ آسانی اور لچک فراہم کرتی ہے۔
ویزا فری ممالک (بغیر ویزا کے داخلہ ممکن):
بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیزیا، مونٹسیراٹ، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وانواتو
ویزا آن ایریول (VOA) ممالک: برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ورڈی آئی لینڈز، کومورو آئی لینڈز، کک آئی لینڈز، جبوتی، گنی بساؤ، مڈاگاسکر، مالدیپ، موزمبیق، نیپال، نیوے، پلاؤ آئی لینڈز، قطر، ساموا، سینیگال، سیرا لیون، تیمور-لیسٹے، تووالو
(الیکٹرانک ٹریول اتھرائزیشن) ممالک:
کینیا، سی شیلز، سری لنکا
یہ مقامات کیریبین کے خوبصورت ساحلوں سے لے کر افریقی جنگلی حیات کے سفاری، جنوبی ایشیا کے ثقافتی مراکز اور بحرالکاہل کے پر سکون جزائر تک پھیلے ہوئے ہیں. جو پاکستانی سیاحوں کو روایتی ویزا کے جھنجٹ کے بغیر متنوع اور یادگار تجربات فراہم کرتے ہیں۔
