پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے بھارتی وزیراعظم نے روایات کی دھجیاں اڑادیں

پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اپنے ملک جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روایات کی دھجیاں اڑادیں۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کو خیرسگالی کا پیغام نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیرملکی سربراہ کا خیرسگالی کا پیغام دینا روایت ہے۔ غیرملکی سربراہ دوران پرواز خیر سگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ایئرٹریفک کنٹرولر کو بھیجتے ہیں۔

سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.