ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارتی ٹیمیں ایک ہی میں شامل، ان کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول۔

پاکستان

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جہاں ان کے درمیان روایتی مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ (گروپ A) میں رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 فروری 2026 کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوگا۔

گروپ A میں پاکستان، بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا بھی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا کے مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ کل آٹھ وینیوز استعمال ہوں گے، جن میں سے پانچ بھارت اور تین سری لنکا میں ہوں گے۔ پاکستان اپنے تمام گروپ میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گا۔ اگر پاکستان فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا تو فیصلہ کن میچ احمد آباد (بھارت) میں کھیلا جائے گا۔

فارمیٹ

فارمیٹ 2024 ورلڈ کپ جیسا ہی رکھا گیا ہے:

  • چار گروپس سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جائیں گی
  • سپر 8 سے ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی

ٹورنامنٹ میں کل 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

پاکستان-بھارت میچ ہمیشہ کی طرح اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا باکس آفس ایونٹ ہوگا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.