
مشہور انفلوئنسر کا سی ایم مریم سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مصنوعی ویڈیو پر ایکشن لینے کی اپیل
انسٹاگرام پر اتوار کو شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر علینہ عامر نے بتایا کہ وہ ایک ہفتہ تک خاموش رہیں لیکن سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوؤں کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا. کہ ان کی ویڈیو ‘لیکی’ ہوگئی ہے۔ انہوں نے دوسروں کی بدنامی پھیلانے والوں کی مذمت کی. اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی. کہ مواد شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کریں۔
علینہ عامر نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے براہ راست اپیل کی کہ وہ ان ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں جو خواتین کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز بنا کر ان کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے مواد بنانے. والوں کو سخت سزا دی جائے۔
جعلی ویڈیو
ان کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز بنا کر بدنام کرنا سنگین ہراسانی ہے. جو اب صرف اداکاراؤں، ٹک ٹاکرز یا انفلوئنسرز تک محدود نہیں. بلکہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کی ویڈیوز ان کے خاندانوں تک پہنچا کر ان کی زندگیاں برباد کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے جعلی ویڈیو بنانے والے کی شناخت کے لیے. ٹھوس معلومات دینے والے کو نقد انعام کا اعلان بھی کیا اور خواتین سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموش رہنے کے بجائے آواز اٹھائیں۔
