سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹوئٹر کمپنی کے دفاتر 21 نومبر (پیر) سے دوبارہ کھلیں گے۔
ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے آفسز بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔