ٹنڈوالہٰیار میں تیل اور گیس کی دریافت

تیل

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰیار میں تیل اور گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ .(او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر کھدائی کی گئی۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی. اور کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے. کہ نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہوگی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.