مداح نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے۔
ایشیا کپ کے دوران شائقین کرکٹ کبھی کرکٹ اسٹیڈیمز. تو کبھی سوشل میڈیا پر ہمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے. جس میں ایک مداح کو اپنے منفرد اور تخلیقی انداز میں اپنی زبان سے ویرات کوہلی کی تصویر بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویرات کوہلی کے اس دیوانے مداح کا نام کیا ہے؟ یا اس کا تعلق کس ملک سے ہے؟ یہ تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے. اور دلچسپ تبصرے بھی کیے. جا رہے ہیں۔