
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی بھارت پر تاریخی فتح، ایشیا کپ ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد – پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں. 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹیم اتوار کو وطن واپس پہنچی جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر. ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی. پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مخالفین کو ایسی شکست دی جو وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے فائنل میں 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس کی خاص طور پر تعریف کی اور شاباشی دی۔
شہباز شریف نے فائنل میں ٹیم کے جوش و جذبے کی بھی داد دی اور کہا. کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ "تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے. اور مجھے پوری امید ہے. کہ یہی ٹیم بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائے گی،” وزیراعظم نے مزید کہا۔
انعامات
انعامات کے اعلان میں وزیراعظم نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے. ایک کروڑ روپے جبکہ اسٹاف ممبران کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان کیا۔
ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کامیابی کا سہرا اللہ کے کرم اور کھلاڑیوں کی محنت کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللہ کا فضل ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔”
کھلاڑیوں نے وزیراعظم اور عوام کی عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا. اور کہا کہ یہ کامیابی مشترکہ محنت، کوچز کی رہنمائی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں بھارت کو جیت کے لیے بھاری ہدف دیا تھا. جس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی. اور بڑے مارجن سے ہار گئی۔ یہ پاکستان کی انڈر 19 ایشیا کپ میں ایک یادگار فتح ہے۔
