وفاقی وزارتِ خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 2024 میں مہنگائی 27.5 سے 28.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ فروری میں مہنگائی مزید کم ہو. کر 26.5 سے 27.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی استحکام آیا ہے، مالی سال کی دوسری ششماہی میں برآمدات. اور ترسیلات زر بڑھنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے، گندم کا مقررہ پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 831 ملین رہا ہے، گزشتہ برس اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.6 ارب ڈالر تھا، دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 379 ملین سرپلس رہا۔
اس میں بتایا گیا. کہ تجارتی خسارے میں کمی آ رہی ہے، سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 21.3 فیصد اضافہ ہوا، برآمدی شعبوں. کو خام مال کی سپلائی بہتر ہو رہی ہے، دسمبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر. درآمدات میں 3.6 فیصد. کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی مزید کم ہو کر 26.5 سے 27.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔ دسمبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.66. فیصد پر پہنچ گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال. برآمدات میں 7.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ 43 فیصد بڑھ گیا ہے، بجٹ خسارہ 1683 ارب سے بڑھ کر 2408 ارب روپے تک پہنچ گیا۔