پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ کپ فاتح اور اولمپکس میں پاکستان کو چمپیئن بنانے والے منظور حسین المعروف منظور جونیئر دل کا دورہ پڑنے سے لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ۔’منظو حسین جونیئر دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں۔ طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے’۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اولمپیئن منظور حسین 64 برس کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے، وہ 1976 اور 1984 میں منعقدہ اولمیپکس میں کانسی اور سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
اپنی صلاحیتوں، محنت اور لگن سے دنیا میں اپنا مقام بنانے والے۔ اولمپیئن منظور حسین 1978 اور 1982 میں ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا بھی حصہ تھے۔
ہاکی فیڈریشن ميں شموليت
انہوں نے 2019 میں پاکستانی ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) ۔میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور ملک بھر میں اس حوالے سے ٹرائلز بھی منعقدہ کیے تھے ۔مگر بدقسمتی سے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کافی عرصے تک ہاکی کا کوئی عالمی مقابلہ نہیں ہوا۔
اپنی صلاحیتوں۔ محنت اور لگن سے دنیا میں اپنا مقام بنانے والے اولمپیئن منظور حسین 1978 اور 1982 میں ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا بھی حصہ تھے۔
انہوں نے 2019 میں پاکستانی ہاکی فیڈریشن ۔(پی ایچ ایف) میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور ملک بھر میں اس حوالے سے ٹرائلز بھی منعقدہ کیے تھے۔ مگر بدقسمتی سے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کافی عرصے تک ہاکی کا کوئی عالمی مقابلہ نہیں ہوا۔
بعدازاں، جونیئر ٹیم کے مینجرکے طور پر ذمہ داریاں دی گئیں ۔جبکہ اس سے قبل منظورحسین کو قومی سینیئر ٹیم کا چیف سیلیکٹر بھی مقررکیا گیا تھا۔ مگر رواں برس انہوں نے ہاکی فیڈریشن سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔