ورلڈ بینک نے پاکستان کو بجٹ سازی کا عمل جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کےلیے تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد. میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک. کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے کے لیے. ورلڈ بینک کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا. اور مختلف شعبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مالی نظم و ضبط، پائیدار ترقی اور وسائل کے مؤثر استعمال کےلیے پرعزم ہے، محصولات میں اضافہ، ٹیکس دائرے کو وسیع کرنا. اور منصفانہ ٹیکس وصولی یقینی بنانا ہے۔
ٹیکس پالیسی
اعلامیے کے مطابق فریقین کے درمیان مضبوط اور شفاف ٹیکس پالیسی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر .عالمی بینک نے بجٹ کے عمل کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کےلیے. تکنیکی معاونت کی پیشکش کی۔
وزیر خزانہ اور عالمی کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان قرضوں کے موثر انتظام، زرعی آمدن پر ٹیکس، صوبوں سے جی ایس ٹی پر ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق دوران ملاقات قومی ٹیکس کونسل کے فعال کردار پر بھی گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ تکنیکی معاونت سے عوامی مالیاتی انتظام میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دیا جاسکے گا۔
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری نمائندے نے حکومت کی اصلاحاتی کاوشوں کو سراہا. جبکہ وزیر خزانہ نے اہم شعبوں میں تعاون جاری رکھنے. کی یقین دہانی کرائی۔
y