بچے بورڈ کے امتحانات میں اچھے نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کریں تو والدین کو بہت خوشی ہوتی ہے لیکن کیا کبھی کسی نے امتحانات میں بچے کے صرف پاسنگ مارکس لینے پر والدین کو خوش ہوتے دیکھا ہے؟
والدین کو جب یہ پتہ چلتا ہے. کہ ان کا بچہ امتحانات میں اچھے نمبر لینے کی قابلیت نہیں رکھتا تو اُنہیں مایوسی ہوتی ہے لیکن بھارت کے ایک خاندان نے اس قسم. کے دقیانوسی تصورات کے برعکس اپنے بیٹے. کے 10ویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں صرف 35 فیصد یعنی پاسنگ مارکس لینے پر بھی جشن منایا۔
بھارتی طالب علم وشال کراد نے مراٹھی میڈیم اسکول سےمیٹرک کیا ہے. اور بورڈ کے امتحان میں 35 فیصد یعنی صرف پاسنگ مارکس حاصل کیے۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے. کہ بیٹے کے بورڈ کے امتحان میں خراب نتیجے نے اس کے والدین کو ناراض نہیں کیا بلکہ وہ خوش ہوئے۔
آئی اے ایس افسر اونیش شرن نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ان دلچسپ مناظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے. لکھا کہ ممبئی سے 10ویں جماعت کے ایک طالب علم نے امتحان میں 35 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں‘۔