نوں: فتنة الخوراج کے حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا، کور کمانڈر سمیت حکام کی شرکت

بنوں میں فتنة الخوراج کےحملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کی گئی۔ 

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، عسکری حکام، سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق. صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید، حوالدار محمد جاوید اقبال شہید، نائیک طہماس احمد شہید، نائیک باسط فرید شہید اور سپاہی صفدر علی. شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

 سپاہی اسد بشیر شہید، اعجاز حسین شہید اور عاطف خان شہید، سپاہی امان اللّٰہ شہید، شاہ زمان شہید، حسیب اللّٰہ شہید اور سپاہی عثمان اللّٰہ شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن میں ہمارے شہدا کی. یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے. اور عزم کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے. دہشت گردی کے فتنة کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.