کارتک آریان کے پرستاروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، انہوں نے اپنے کمال فنِ اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
حال ہی میں وہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے. جہاں ایک لڑکی نے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔
اس فلم فیسٹیول میں کارتک آریان کی فلم ‘ستیا پریم کی کتھا’ کی نمائش ہوئی۔
فلم کی نمائش کے بعد سوال جواب کے سیشن میں ایک نوجوان خاتون نے کارتک کی تعریف کی اور کہا کہ "میں جانتی ہوں اس کے بعد مجھے دوبارہ کبھی یہ سوال روبرو کرنے کا موقع نہیں ملے گا، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟”
کارتک آریان سوال سن کر بےحد شرما گئے، ان کی باچھیں کھل اٹھیں. اور وہ سوچ میں پڑگئے کیا جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیمرے پر آپ کو اس کا جواب کیسے دوں۔
یہ سن کر خاتون نے کہا کہ کیا آپ سے معانقہ کرسکتی ہوں؟ کارتک نے کہا جی ضرور، ہم ایسا ضرور کرسکتے ہیں۔