امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے نصف صدی بعد پہلی بار چاند کے مشن کا حصہ بننے والے 4 خلابازوں کے نام جاری کردیے ہیں جن میں پہلی بار خاتون اور سیاہ فام مرد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ناسا کی ویب سائٹ. کے مطابق امریکی خلاباز کرسٹینا کُک چاند کے سفر پر جانے والی پہلی خاتون ہوں گی. جبکہ وکٹر گلوور بھی پہلے امریکی سیاہ فام خلاباز ہوں گے۔
اس کے علاوہ امریکی خلا باز ریڈ وائزمین اور کینیڈین خلاباز جیریمی ہینسن بھی عملے میں شامل ہیں. جو اگلے سال کے آخر میں چاند کے گرد کیپسول (خلائی گاڑی) اڑائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان خلابازوں کا مشن چاند پر اترنا نہیں ہے لیکن اس مشن کا مقصد آئندہ دوروں میں چاند پر اترنے والے خلابازوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔