پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔
نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں. بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے. لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں. تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔
عورت کا سمجھدار
...
اُنہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پُرسکون رہے گا۔
نادیہ خان نے کہا کہ اگر مالی حالات کی بات کریں تو جتنی مہنگائی ہے تو کسی ایک انسان کی کمائی آج کل گھر کو چلانا بہت مشکل کام ہے اس لیے مردوں کو اپنی فیملی بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کمائی میں اضافہ کرنے کا سوچنا چاہیے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ہم سب مانتے ہیں. کہ جو بچہ دنیا میں آتا ہے وہ اپنا نصیب لے کر آتا ہے. لیکن پھر انسان کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے. کہ دنیا میں اتنے بچے بھوک و افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور کیوں ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ اس لیے. بچے پیدا کرنے سے پہلے کچھ پیسے جمع کرنے چاہئیں. اور اپنی کمائی میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ جب اولاد گھر میں آئے. تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔
0 مناظر: 114 عید الفطر کے موقع پر ریلوے کے مسافروں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آ گئی۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان […]
10 3 مناظر: 156 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے. کہ مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں […]
1 مناظر: 127 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ پی سی بی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہاب ریاض […]