بھارتی ریاست مہاراشٹر کے اسپتال میں دو دن میں 32 اموات کے معاملے پر حکام نے تحقیقات کے بجائے اسپتال کے ڈین کو ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دے دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈین کی. ٹوائلٹ صاف کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے. کہ شیوسینا رکن پارلیمنٹ نے تحقیقات کی بجائے ڈین کو ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی۔
برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ حزب اختلاف نے ان اموات کو.’قتل‘ قرار دیا اور ریاستی حکومت کو سخت تنقید. کا نشانہ بنایا۔