وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے. کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ’سستا پیٹرول اسکیم‘ کے تحت موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے. ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے. وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سستا پیٹرول اسکیم کے تحت موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر 50 روپے کے بجائے 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی. اور چھ ہفتوں کے دوران اس اسکیم کو نافذ العمل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کر لیا گیا ہے. کہ بڑی گاڑی والوں کو پیٹرول کی زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی کیونکہ یہاں پر غریب کا پاکستان الگ ہے اور امیر کا پاکستان الگ، عمران خان خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں، اس لیے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سستا پیٹرول فراہم کرنے کی اسکیم پر کام کر نا شرو ع کر دیا ہے. اس پر ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا. کہ پیٹرول کے ٹیرف میں غریب کو پچاس روپے سبسڈی دی جائے گی. مگر اب وزیر اعظم نے ہمیں دوبارہ ہدایت کی ہے. کہ سبسڈی کو بڑھا کر سو روپے کر دیا جائے۔