امریکہ میں 25 برس کی ایک برطانوی ماڈل بسکٹ کھانے کی وجہ سے ہونے والی الرجی کے باعث ہلاک ہو گئی ہیں۔
ماڈل اور رقاصہ اورلا بیگزینڈیل نے امریکہ میں ’لیو سٹیورڈ‘ نامی سٹور سے بسکٹ خریدے جس کے پیکٹ پر یہ درج نہیں تھا. کہ اس کے اجزائے ترکیبی میں مونگ پھلی بھی شامل تھی۔
برطانوی ماڈل کو مونگ پھلی سے شدید الرجی تھی. اور بسکٹ کھانے کے نتیجے میں اسی الرجی کے سبب اُن کی موت واقع ہو گئی۔
لیو سٹیورڈ سٹور کی انتظامیہ اور امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی نے اس کمپنی کے بسکٹس کو مارکیٹوں سے ہٹوا دیا ہے. جنھیں کھانے کے باعث ماڈل کی موت ہوئی۔
لیو سٹیورڈ نامی سٹور کی جانب سے برطانوی ماڈل کی موت کے حوالے سے جاری ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے. کہ اس بسکٹ کے تقریباً 500 پیکٹ فروخت ہوئے تھے. اور انھوں نے اپنے گاہکوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ خریدے ہوئے بسکٹ سٹور کو واپس کر دیں۔
بسکٹ
برطانوی ماڈل کے خاندان کا کہنا ہے کہ اورلا نے یہ بسکٹ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں کھائے تھے جہاں وہ ایک ڈانس کمپنی کے تحت ’ایلس اِن دا ونڈرلینڈ‘ کے ایک میوزیکل ورژن پر کام کر رہی تھیں۔
اُن کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کا ’ہمیشہ خیال رکھتی تھیں.‘ اور وہ کبھی اپنے ایپی پین کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتی تھیں۔
اورلا کو بچانے کے لیے ایپی پین کا استعمال کیا گیا. لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکیں اور 11 جنوری کو وفات پا گئیں۔
اورلا کا آبائی تعلق لنکاشائر سے ہے. لیکن وہ 2018 میں ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے نیو یارک منتقل ہو گئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے تعزیت نامہ میں کہا گیا ہے. کہ وہ ’ایک دلکش بیلٹ، جدید اور آئرش سٹیپ ڈانسر تھِیں‘ جو کہ اپنے جوش و جذبے اور خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔
لیو سٹیورڈ سٹور کی انتظامیہ جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے. کہ ان کے پاس موجود بسکٹس میں مونگ پھلی اور انڈا شامل ہے. جس کے حوالے سے معلومات پیکٹ پر درج نہیں تھیں۔
ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کو ان اجزا سے الرجی وہ یہ بسکٹ کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
دل توڑ دینے والا سانحہ
کنیکٹیکٹ ڈپارٹمنٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کمشنر کی جانب سے برطانوی ماڈل کی موت کو ’دل توڑ دینے والا سانحہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا. کہ ان کا ادارہ وفاقی اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر ’ایسے مزید واقعات کی روک تھام‘ کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس حوالے سے سٹیو لیونارڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو افسر سٹیو لیونارڈ جونیئر نے بسکٹ بنانے والی کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ اُن کی جانب سے اجزا میں ’سویا نٹس کے بجائے مونگ پھلی‘ کا استعمال کیا گیا. اور ان کی کمپنی کے چیف سیفٹی افسر کو اس تبدیلی کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
لانگ آئی لینڈ میں واقع بسکٹ بنانے والی کمپنی کوکیز یونائیٹڈ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے. کہا کہ انھوں نے بسکٹ کے اجزا میں کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے سٹیو لیونارڈ کی انتظامیہ کو جولائی 2023 میں آگاہ کر دیا تھا۔
کمپنی کے وکیل کا کہنا ہے. کہ مارکیٹ میں اُن کی طرف سے بھیجی گئی. تمام مصنوعات پر لیبلز چسپاں کیے گئے تھے جس پر بسکٹ میں استعمال ہونے والے اجزا کی تفصیلات درج تھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بسکٹ سٹیو لیونارڈ سٹور میں جا کر ری پیکج ہوئے. اور وہیں ان پر غلط لیبلز لگائے گئے۔
تحقیقات
اورلا کے خاندان کے وکیل نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے. کہ ’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے. کہ اورلا کی موت بسکٹ فروخت کرنے اور بنانے والوں کی سنگین لاپرواہی کے سبب واقع ہوئی۔‘
لیکن اب تک اورلا کے خاندان کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے۔
اورلا کے خاندان کا کہنا ہے کہ برطانوی ماڈل اپنی ڈانس کمپنی مومکس کے ساتھ ایک بین الاقوامی دورے پر جانے کی تیاری کر رہیں تھیں۔
ان کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ’سچ تو یہ ہے. کہ اورلا نے 25 برسوں میں وہ زندگی جی جو ہم پوری زندگی میں نہیں جی سکے. اور اب ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘
Jdvjigffvjjkhfbkmgfnvrafgefcvifgbjtfjiipgfuggcudygjghtujfhjfy hn un. Kogyjdoexecvbyu
Fiujudrifrouyy
Kmhgjkhghjbnmfghpvdvhviwn
Fnjgf
Fbjhdchjyc
Hurry
Gfyyx
Ggggj
hii
Jdvjigffvjjkhfbkmgfnvrafgefcvifgbjtfjiipgfuggcudygjghtujfhjfy hn un. Kogyjdoexecvbyu
Fiujudrifrouyy
Kmhgjkhghjbnmfghpvdvhviwn
Fnjgf
Fbjhdchjyc
Hurry
Gfyyx
Ggggj
hii