ملک بھر میں جولائی میں پولیو وائرس کے مثبت نمونوں میں کمی کا رجحان

پولیو

جولائی میں ملک بھر سے حاصل کے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے مثبت نمونوں میں کمی کارجحان سامنے آیا ہے۔۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی). کے مطابق جولائی 2025 میں 87 اضلاع سے 127 سیوریج کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 75 نمونے منفی، 42 مثبت پائے گئے، 10 نمونوں کی جانچ جاری ہے۔

مجموعی رجحان. مثبت نمونوں میں کمی کی عکاسی کرتا ہے، بلوچستان میں جولائی میں صرف ایک مثبت. مقام رپورٹ ہوا، کوئٹہ بلاک میں 7 میں سے. 6 مقامات منفی آئیں۔

خیبرپختونخوا. میں مثبت مقامات 14 سے کم ہو کر 7 رہ گئے، پشاور میں 6 میں سے 4 مقامات کا نتیجہ منفی آیا، پنجاب. میں مثبت مقامات مارچ میں. 15 سے کم ہو کر جولائی میں 12 ہو گئے۔

سندھ میں مثبت اضلاع مارچ. کے مقابلے میں 20 سے کم ہو کر جولائی میں 12 رہ گئے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام نمونے منفی آئے۔

این ای او سی کے مطابق اگلی پولیو مہم 17 ستمبر. 2025 سے 91 اضلاع میں شروع ہوگی، مہم کا ہدف 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو ویکسین دینا ہے، والدین سے اپیل کی گئی ہے. کہ مہم کے دوران بچوں. کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.