آج کل دُنیا بھر میں ہی ایک نیا ٹرینڈ سامنے آ رہا ہے اور وہ یہ کہ گھر بیٹھے کیسے زیادہ سے زیادہ پیسے کمائے جائیں۔ مسٹر بیسٹ آن لائن کام کرنے کے طریقے اور راستے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایسے میں دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے ڈھائی لاکھ ڈالر یعنی لگ بھگ سات کروڑ پاکستانی روپے کمائے ہیں۔
تو اگر یہ سوچا جائے کے سات کروڑ پاکستانی روپوں میں کیا آ سکتا ہے تو جناب ایک اچھی ویڈیو کی مدد سے ایک عالیشان گھر، زبردست نئے ماڈل کی گاڑی اور بہت کُچھ۔
تو چلیں خیالی پاؤ بعد میں بنائیں گے پہلے واپس چلتے ہیں مسٹر بیسٹ کے پاس اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ سب ہوا کیسے۔
مسٹر بیسٹ نے اپنی اس ویڈیو کے بارے میں پہلے کہا تھا کہ یہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرنے کے قابل نہیں ہے کیونکہ تخلیق کاروں کو صرف اشتہاری آمدنی کی ایک چھوٹی سی رقم ملتی ہے۔
تاہم گذشتہ ہفتے مسٹر بیسٹ نے بھی یوٹرن لیا جس کے بعد انھوں نے ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی جسے 155 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
مختلف حکمت عملی
ایکس کے مالک ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے پلیٹ فارم پر آنے والے یا اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی غرض سے مختلف حکمت عملی اپنانے کی کوشش کی ہے۔
ان میں ہائی پروفائل کانٹینٹ کریئیٹرز کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ادارے کی آمدن میں اضافہ شامل ہے، یہ وہ حکمتِ عملی تھی جو یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پہلے ہی آزماتی چلی آ رہی ہیں۔
لیکن مسک کے ان منصوبوں کو شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ویب سائٹ پر ٹریفک میں کمی آئی۔
ایکس کی ایڈورٹائزنگ آمدنی میں بھی کمی آئی ہے کیونکہ ایلون مسک کا اشتہار دہندگان کے ساتھ نفرت انگیز بیانات اور غلط معلومات جیسے معاملات پر تلخی ہو چکی ہے۔
مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’اربوں ویوز‘ بھی اتنا فائدہ نہیں دیں گے کہ وہ ایکس پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر مجبور ہوں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ دیکھنے کے لیے بے حد متجسس ہیں کہ وہ اس ویڈیو سے اشتہارات سے کتنی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
ایڈورٹائزرز
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایڈورٹائزرز نے میری ویڈیو پر آنے والے ویوز کو دیکھنے کے بعد اس پر ایڈز لگائے۔ میرے خیال میں ایڈورٹائزرز کے ایسا کرنے کی وجہ سے مُجھے ملنے والے ہر ایک ویو پر مُجھے اچھی خاصی کمائی ہوئی۔‘
اب جناب معاملہ یہاں تھما نہیں، اب ہونے یہ جا رہا ہے کہ مسٹر بیسٹ نے اس کے بعد ایک اور پوسٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے. کہ وہ اس ویڈیو سے ہونے والی آمدن کو دس انجان لوگوں میں تقسیم کر دیں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے. کہ مسٹر بیسٹ کی بڑے پیمانے پر پروفائل اتنے زیادہ ویوز کی وجہ بنی اور کسی عام آدمی کے لیے اتنے اعداد و شمار خاصے مشکل ہوں گے۔
ڈبلیو میڈیا ریسرچ کے پرنسپل کارسٹن ویڈ کا کہنا ہے. کہ ’انھوں نے کہا کہ انھوں نے ڈھائی لاکھ ڈالر کمائے ہیں، ایک ویڈیو کے لیے. یہ بہت زیادہ ہے۔‘ وہ مزید کہتے ہیں. کہ ’یہ اچھی تعداد ہے. لیکن آپ کو اتنا بڑا نمبر حاصل کرنے. کے لیے بڑی تعداد میں ٹریفک .(یعنی سوشل میڈیا پلیٹ. فارم پر زیادہ سے زیادہ ویوز) کی ضرورت ہے۔‘
انفلوئنسرز
کوئی بھی انفلوئنسرز جو رقم کما سکتے ہیں وہ ہر شخص کے لیے مختلف ہوتی ہے۔ انفرادی طور پر حاصل ہونے والی رقم کو خفیہ رکھا جاتا ہے، حالانکہ یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے. کہ سوشل میڈیا پر زیادہ فینز رکھنے والے. اپنے مواد سے ملنے والے پیسوں یا آمدن پر بڑے اداروں کو. قائل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نومبر 2022 میں فوربز نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ مسٹر بیسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل سے ایک سال میں 54 ملین ڈالر کمائے۔
اس کے بعد سے انھوں نے اپنے مرکزی چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز حاصل کیے ہیں، جن کی تعداد مجموعی طور پر 233 ملین ہے۔
ان کے سامعین کے حجم نے ان کمپنیوں کی جانب سے ترغیب دی ہے. جو اپنے پلیٹ فارم کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مسٹر بیسٹ جنھوں نے دعویٰ کیا ہے. کہ ان کی ویڈیوز بنانے. میں لاکھوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں، مبینہ طور پر ایک بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ایک شو کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل انھوں نے ستمبر 2023 میں یوٹیوب. پر ایک ہی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ مختلف قیمت کی گاڑیوں کو آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویوز
اس وقت یوٹیوب پر اس کے 215 ملین سے زیادہ ویوز ہیں، جہاں مسٹر بیسٹ زیادہ تر پیسے کماتے ہیں۔
انفلوئنسر تجزیاتی پلیٹ فارم وی آرازم کے اندازوں کے مطابق مسٹر بیسٹ کی ایک ویڈیو وقت کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کما سکتی ہے۔
کمپنی کی بانی اور چیف ایگزیکٹیو جینی سائی کا کہنا ہے. کہ ’ایکس‘ پر جہاں نئے مواد کا غلبہ ہے، اسی طرح کے عہدے یا مقام پر برقرار اور قائم رہنے کی طاقت نہیں ہے۔
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا. کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مونیٹائزیشن. کی صلاحیت کیسے بڑھ جاتی ہے۔‘
مسٹر بیسٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے. سکرین شاٹس میں انھوں نے تقریباً 156.7 ملین ’امپریشنز‘ سے 263,655 ڈالر یا اگر یہ کہہ لیں کے ایک ہزار امپریشنز پر تقریباً 1.68 ڈالر کی کمائی کی ہے۔
سب سے بڑے آزاد پریمیم سٹریمنگ. پلیٹ فارم نیبولا کے چیف ایگزیکٹو ڈیو وسکس نے. کہا کہ یہ واضح نہیں ہے. کہ ایکس پر ایک امپریشن سے کیا مراد ہے۔
لیکن انھوں نے کہا کہ ویڈیو کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے. کہ تخلیق کار اپنے کام کو شیئر کرنے کے لیے. ایکس کو صرف ایک پلیٹ فارم کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ مسٹر بیسٹ کے لیے بھی 250،000. ڈالر سے زیادہ کمانا ’کچھ بھی نہیں‘ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ ایک تخلیق کار ہیں. اور اگر آپ پہلے سے ہی ویڈیو بنا رہے ہیں. اور آپ اسے وہاں بھی پوسٹ کر سکتے ہیں. تو یقینی طور پر، کیوں نہیں؟‘
مشہور افراد
لیکن ان کا کہنا تھا. کہ انھیں نہیں لگتا کہ کم مشہور. افراد اتنی ہی رقم کما سکیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کی جانب سے کیا گیا. ایک عمل تھا. جس نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔
وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اور تخلیق کار یا کانٹینٹ کریئیٹر جو ان امپریشنز کا ایک فیصد حاصل کرتا ہے. وہ اس رقم کا ایک فیصد خرچ بھی کرے گا۔
مسٹر بیسٹ کا تجربہ کافی منفرد اور الگ سا ہے۔
زیادہ تر تخلیق کار اتنے زیادہ ویوز حاصل نہیں کر پائیں گے. یا درحقیقت عالمی میڈیا کی توجہ جو اس کے ساتھ چلی گئی تھی۔ جیسا کہ انھوں نے خود کہا کہ ان کی ویڈیو .سے انھوں نے جو حتمی رقم کمائی وہ ایکس کے زیادہ تر صارفین کے تجربے کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایکس کی چیف ایگزیکٹو لنڈا یاکارینو کو خوش کرے گا، جنھوں نے ایڈورٹائزنگ میں شاندار کیریئر کے بعد پچھلے سال فرم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کہا جاتا ہے. کہ وہ نجی طور پر ایکس کی. ساکھ سے متعلق پریشان ہیں، لہٰذا ان کے لیے. یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہو گا. کہ اشتہارات اب بھی پلیٹ فارم پر اچھی. کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔