مریخ نئی سیٹلائٹ تصویر میں پیلے، نارنجی اور بھورے رنگ کا کیوں نظر آرہا ہے؟

مریخ

مریخ کو اکثر سرخ سیارہ کہا جاتا ہے لیکن یورپی خلائی ایجنسی (ESA) کی ایک نئی سیٹلائٹ تصویر میں وہ پیلے، نارنجی اور بھورے رنگ کا نظر آ رہا ہے۔

اسپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویر یورپی خلائی ایجنسی کے ہائی ریزولوشن کیمرے کے ذریعے کھینچی گئی ہے. جس میں  سیارے کے  آرکیڈیا پلانیٹیا نامی خطے کو دکھایا گیا ہے. جو مریخ کی تاریخ کا مطالعہ کرنے اور مستقبل میں مزید تحقیق کی مناسبت سے اہم ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ نظام شمسی کے بلند ترین آتش فشاں کے شمال مغرب میں واقع آرکیڈیا پلانیٹیا اپنے قدیم ٹھوس لاوے کے لیے. قابل ذکر ہے جو کہ تقریباََ 3 ارب سال پرانا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس خطے میں قلیل المدتی آندھی جیسے مظاہر ہوتے ہیں جب سطح کی گرم ہوا اٹھتی ہے اور دھول اٹھاتی ہے. اور سیارے کی اس نئی تصویر میں دھول دھندلی سفید لکیروں کی شکل میں میدان. کے گہرے سے ہلکے علاقوں کو عبور کرتی نظر آ رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا. کہ تصویر کے نیچے دائیں کونے. میں تقریباً 9 میل چوڑا ایک بڑا گڑھا نظر آ رہا ہے. اور گڑھے کی نسبتاً برقرار ظاہری شکل یہ بتاتی ہے. کہ یہ ارضیاتی لحاظ سے حال ہی میں بنا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں کا یہ بھی خیال ہے. کہ اس علاقے میں سطح کے بالکل نیچے پانی کی برف موجود ہے. جو اسے مریخ کے آنے والے مشنز کے لیے ایک اہم ہدف بناتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.