جنوبی افریقہ کا مباتھو اسٹیڈیم اپنے غیر عمومی ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے، اس میں ایلیویٹیڈ اسٹینڈز شامل ہیں جو دراصل پچ اور میدان کے بجائے دیگر اسٹینڈز کو فیس کرتے ہیں۔
یہ اسٹیڈیم جوہانسبرگ شہر سے 300 کلومیٹر دور جنوبی افریقہ کے ساتھ بوٹسوانا کی سرحد پر واقع ہے. اور یہ ملک کا پانچواں بڑا اسٹیڈیم ہے۔
1981 میں اسے اس وقت تعمیر کیا گیا. جب جنوبی افریقہ پر سفید فام اقلیت پر مبنی نسلی امتیاز برتنے والے حکمراں تھے۔
مماباتھو اسٹیڈیم کے بارے میں اکثر و بیشتر اس کے غیر عملی آرکیٹیکچرل ڈیزائن کی مثالیں دی جاتی ہے۔ یہ بوپھوتھاٹسوانا بنٹوسان کے حکمراں لوکاس منگوپی کے دور حکومت میں بنایا گیا. اور اسے اسرائیلی آرکیٹیکٹ گوڈوچ اور انجینئر بین ابراہم نے ڈیزائن کیا تھا۔
ان دونوں نے اسپورٹس اسٹیڈیم کے ڈیزائن کے بنیادی اصولوں کے برخلاف اور غیر روایتی تصور پر مبنی نقشہ تیار کیا جو کہ کچھ اچھے اندز کا نہ تھا۔
تاہم حکام نے اس آئیڈیا کو پسند کیا اور اس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا. اس کے افتتاح کے بعد زیادہ عرصہ نہ لگا جب لوگوں کو اندازہ ہوا کہ ایلیویٹیڈ اسٹینڈز انہیں پچ اور گراؤنڈز پر ہونے والے ایکشن کو بہتر انداز میں نہیں دکھا پاتے. اور انہیں گردن گھما کر دیکھنا پڑتا ہے۔