پاکستانی سپرسٹار اداکارہ ماہرہ خان ڈراموں میں تو شاید کئی مرتبہ دلہن بنی ہوں گی. لیکن اب اصل زندگی میں بھی دلہن کی ویڈیو شیئر کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سلیم کریم کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔
یہ خوشی کی خبر سوشل میڈیا پر سب سے پہلے شیئر کی گئی۔ اس وقت ماہرہ خان کی شادی کی تقریب کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، جب کہ ان کی دلہن بنی پہلی ویڈیو ان کی مینیجر انوشہ طلحہ خان کی جانب سے انسٹا سٹوری پر شئیر کی گئی، جس سے انہوں نے ماہرہ خان کی زندگی کی اس نئی اننگ کی تصدیق کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں ماہرہ خان کو اپنے دلہا یعنی سلیم کریم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے. جس میں وہ گھونگھٹ میں اپنی دلہن ماہرہ کو اپنی طرف بڑھتا دیکھ کر جذباتی دکھائی دے رہے ہیں. اور آنکھوں سے آنسو بھی صاف کر رہے ہیں۔
ان کے آنسوؤں پر لوگ مسرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سینیئر صحافی وسیم عباسی نے اسے روایت کے خلاف قرار دیا۔
ایک کاروباری شخصیت
سلیم کریم ایک ڈی جے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ کراچی میں قائم اس کی کمپنی پورٹل کے مطابق سلیم کریم ایک کثیر الجہتی کاروباری شخصیت ہیں، جنہوں نے رقوم کی ترسیل کی ایک کمپنی ’سم پیسہ‘ کے سی ای او کی حیثیت سے کاروباری دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سٹارٹ اپ لوگوں کو اپنے سم کارڈز کے ذریعے براہ راست ادائیگی کرنے کی سہولت دیتا ہے، جس سے ان گنت لوگوں کے لیے مالی لین دین آسان ہوجاتا ہے۔
کمپنی کے بیان کے مطابق 10 سے زائد ممالک میں مختلف شعبوں کے تاجروں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔ کمپنی ویب سائٹ پر بھی سلیم کریم کا تعارف موجود نہیں ہے۔
دو سال قبل ماہرہ خان نے ایک انسٹا پوسٹ کے ذریعے اپنی اور سلیم کریم کی دوستی کی تصدیق کی تھی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اور آپ ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ہیں.‘ اور اس کے ساتھ انہوں نے اس خاص انسان یعنی سلیم کریم کو ٹیگ بھی کیا. اور ساتھ ہی ’میری محبت‘ کی کیپشن بھی دی تھی۔
محبت ہوگئی
اس سے پہلے ماہرہ اپنے دوست اور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران یہ بتا چکی تھیں کہ انہیں اپنی زندگی میں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے۔
اپنی پسندیدہ اداکارہ کو نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر مداحوں نے دعائیں دیں. اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جبکہ ایکس(سابق ٹوئٹر) پر ماہرہ ٹاپ ٹرینڈ بھی کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر زاہد نامی صارف نے ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہوئے. لکھا کہ ’دونوں کے لیے بہت خوبصورت دن ہے، جس کا دونوں نے انتظار بہت عرصے سے کیا تھا۔‘
شاہین ارشد نے لکھا کہ وہ ماہرہ کے لیے خوش ہیں ، یہ لڑکی بہترین کی مستحق ہے۔
نیشا نے لکھا کہ ’ماہرہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے جذبات اس سے بھی زیادہ خالص اور خوبصورت ہیں۔‘