مائیکرو سافٹ نے دنیا کا پہلا ایسا گیم کنٹرولر پیش کردیا ہےکہ جس سے کھیل کے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہے گی۔
یہ گیم کنٹرولر نئی آنے والی ایک فلم ’ٹین ایج میوٹنٹ نینجا ٹرٹلز: میوٹنٹ میہم‘ کی پروموشن کا حصّہ ہے۔
اسی لیے ان گیم کنٹرولرز کو مخصوص تعداد میں بنایا گیا ہے. جس کے چار ماڈلز ہیں لیکن ان کی قیمت نہیں ہے. بلکہ یہ تشہیری مہم کے تحت تحفے میں دیے جائیں گے۔
جو بھی یہ پیزا کی خشبو والا کنٹرولر حاصل کرنا چاہتا ہے. وہ ایکس باکس گیم پاس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود مقابلے کی پوسٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرکےاس قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایکس باکس اپنے شائقین کی توجہ کے لیے. کلیکٹر ایڈیشن کے تحت بہت سی مصنوعات پیش کرتا رہتا ہے۔