
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کے بعد شائقین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن آج سے راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم بعض لوگوں کی توجہ پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پر مرکوز ہے. جس کا کرکٹ سے براہ راست تعلق نہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں بشمول کپتان بابر اعظم کو رات کے کھانے پر مدعو کر رکھا ہے. لیکن بعض شائقین کی توجہ کھلاڑیوں کی پلیٹوں پر جمی ہے. جن کی رائے ہے کہ فٹنس کے معیار اس کی اجازت نہیں دیتے۔
پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم نے اس تنقید پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے یہ پوچھا کہ ’کیا اب لڑکے کھانا بھی نہ کھائیں؟‘
ویڈیو میں کیا ہے اور اس پر اعتراض کیوں؟
پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی اس خصوصی دعوت کی ویڈیو گذشتہ روز پشاور زلمی کے ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری کی گئی تھی۔
اس میں دیکھا جا سکتا ہے. ٹیم کے مالک جاوید آفریدی پہلے بابر اعظم کو پلیٹ میں کھانا ڈال کر دیتے ہیں. اور پھر باقیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانے میں شریک ہو جاتے ہیں۔
شائقین کی توجہ میز پر اس بڑے مندی کے تھال کی طرف بھی گئی جس کے گرد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بیٹھے تھے۔ بابر اعظم کے علاوہ ویڈیو میں محمد حارث، لوک ووڈ اور سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی نظر آ رہے ہیں. جنھوں نے روایتی شلواز قمیض. اور ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھے ہیں۔