لاہور: نوجوانوں کو فرانس بھجوانے کا جھانسہ، تشدد کی ویڈیوز بنا کر تاوان طلب

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو مبینہ طور پر فرانس بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایران میں ان کی برہنہ پُرتشدد ویڈیوز بنا کر دو کروڑ روپے فی کس تاوان کے مطالبے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تینوں نوجوانوں کے ماموں ماجد اقبال نے ایف آئی اے میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’میاں فاروق اور محمد کاشف نے خود کو ٹریول ایجنٹ ظاہر کر کے. ہم سے فرانس بھجوانے  کے 90 لاکھ روپے طے کیے تھے، لیکن کچھ دن بعد انہوں نے ایران کے شہر تہران. سے ہمیں ویڈیوز بھجوائیں، جن میں میرے تینوں بھانجوں. اور دیگر افراد کو برہنہ کر کے. ان پر تشدد اور اعضا کاٹتے دکھایا گیا۔ اب ان کی واپسی کے لیے. دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔‘

جیا بگا کے رہائشی ماجد اقبال کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو فراہم کی گئی. ویڈیوز میں نوجوانوں پر انسانیت سوز تشدد ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس بارے میں مزید کوئی موقف نہیں دیا گیا۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.