لاہور قلندرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے ہرادیا

1
1
لاہور قلندرز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 10ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے. اس میچ میں قلندرز کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنا سکی۔ 

کے بہترین بولنگ اٹیک کے آگے گلیڈی ایٹرز کی بڑی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔ 

جیسن روئے نے 45 جبکہ محمد حفیظ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی. جبکہ سرفراز احمد 16 اور مارٹن گپٹل 15 رنز بناسکے۔ 

ان کے علاوہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بیٹر .خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے عمدہ بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے. 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. جبکہ راشد خان اور سکندر رضا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔  

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

قلندرز کے اوپنرز نے ٹیم کو دھواں دار آغاز فراہم کیا تھا. فخر زمان 22 رنز کی اننگز کھیل کر اسمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

 نوجوان بیٹر طاہر بیگ نے ایک مرتبہ پھر جارح مزاج انداز میں بیٹنگ کی اور 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.