
پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پولیس نے بیوی کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے شادمان میں پیش آیا، ملزم کی اہلیہ گھر سے باہر کسی کام کے سلسلے میں گئی. ہوئی تھی، اسی دوران گھریلو ملازمہ گھر پر کام کرنے کے لیے پہنچی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خود ہی گھریلو ملازمہ کو فون کرکے کام پر آنے کے لیے کہا، حالاں کہ اس کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھی، ملازمہ جیسے ہی کام کاج کے لیے. ملزم کے گھر میں داخل ہوئی، اس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور ملازمہ کو دھمکیاں دیں. کہ کسی کو کچھ نا بتانا۔
متاثرہ ملازمہ نے دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزم کے خلاف پولیس سے رجوع کیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے. ملزم کو گرفتار. کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا، ملازمہ کا میڈیکل چیک اپ کروانے سمیت مزید قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
...