غزل


دن آگئے جب سے مہنگائی کے
خرچے بڑھ گئے ہیں بھائی کے

روز آ جا تے ہیں کھانے کے وقت
دشمن ہیں دوست میری کڑھائی کے

چڑھ گیا وزن، شوگر بھی ہوگئی
چھوڑے نہیں چسکے مٹھائی کے

کمرے میں کیوں اکیلے بلا رہی ہے
کیا تیور بدل گئے ہیں ہرجائی کے

گھور رہا ہے کب سے میری بلّی کو
ارادے ٹھیک نہیں لگتے قصائی کے

گنجا کردیا ہے مجھ کو محبت نے
چلو پیسے تو بچ رہے ہیں نائی کے

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.