عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش

1
0

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر شوبز شخصیات سمیت انہیں مداحوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نوزائیدہ بچی کی لمبی عمر اور صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپریل میں شادی کی تھی

عالیہ بھٹ نے 6 نومبر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

انہوں نے پوسٹ میں شیر، شیرنی اور ان کے بچے. کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر شکرانے ادا کرتے ہوئے مداحوں کی. نیک خواہشات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

عالیہ بھٹ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد متعدد بولی وڈ اور ہولی وڈ شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے بتایا کہ عالیہ بھٹ نے .ریاست مہراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے نجی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کو چند گھنٹے قبل ہسپتال داخل کرایا گیا تھا. اور انہوں نے 6 نومبر کی دوپہر 12 بجے کے بعد بچے کو جنم دیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.