
کراچی: سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر 4 فروری صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کراچی: محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے شبِ برات (15 شعبان المعظم 1447 بمطابق 4 فروری 2026) کی مناسبت سے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چھٹی سندھ کے تمام اضلاع میں نافذ العمل ہوگی. جس سے طلبہ و طالبات کو مذہبی عبادات اور سرگرمیوں میں بلا رکاوٹ شرکت کا موقع ملے گا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے مقدس موقع پر بدھ 4 فروری. کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے. کہ پنجاب حکومت. کے زیر انتظام تمام سرکاری دفاتر، خودمختار و نیم خودمختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز، لوکل کونسلز اور سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اس دن بند رہیں گے. تعطیل کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر یکساں طور پر ہوگا۔
سیکیورٹی
حکومت پنجاب نے محکمہ اوقاف سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں. کہ مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں میں ممکنہ رش اور عوامی اجتماعات کے پیش نظر مناسب انتظامات اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
شبِ برات کی اہمیت کے حوالے سے یاد رہے کہ یہ رات دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مغفرت، توبہ اور قسمت کے فیصلے کی رات سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان سمیت مسلم دنیا میں 3 فروری کی رات سے عبادات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، جہاں مساجد میں صلوٰۃ التسبیح، قرآن خوانی، ذکر و اذکار کی خصوصی محافل منعقد ہوں گی. اور لوگ قبرستانوں کا رخ کرکے اپنے مرحومین کے لیے دعائیں اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
یہ دونوں صوبائی حکومتیں عوام کو مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے. عبادات میں مکمل شرکت کا موقع فراہم. کرنے کے لیے. یہ تعطیلات دے رہی ہیں۔
