شادی کے 6 ماہ بعد مدیحہ امام کے ولیمے کی بھارت میں تقریب

1
1

شادی کے تقریبا 6 ماہ بعد پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام اور ان کے شوہر موجی بصر کی شادی کے ولیمے کی تقریب بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ہوگئی۔

مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا. کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔

ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی. جب کہ ان کی شادی کے بعد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا. کہ ان کے شوہر موجی بصر بھارتی فلم ساز ہیں۔

شوہر کے بھارتی فلم ساز ہونے کے دعووں پر بعد ازاں مدیحہ امام نے جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے. واضح کیا تھا. کہ ان کے شوہر نہ تو بھارتی فلم پروڈیوسر ہیں اور نہ ہی ہدایت کار ہیں۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا. کہ نہ جانے کیوں لوگ ان کے شوہر سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

اگرچہ مدیحہ امام نے واضح کیا تھا کہ ان کے شوہر بھارتی فلم ساز نہیں ہیں، تاہم انہوں نے اس وقت بھی ان کی قومیت اور مذہب سے متعلق کھل کر وضاحت نہیں کی تھی۔

ولیمے کی تقریب

اور اب شادی کے تقریبا 6 ماہ بعد انہوں نے بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ولیمے کی تقریب منعقد کی، جس متعلق. اداکارہ نے خود بھی انسٹاگرام پوسٹ میں پہلے ہی اعلان کیا تھا. کہ ان کی شادی کی تقریب 26 نومبر کو منعقد ہوگی۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ’فلمی بیٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مدیحہ امام اور موجی بصر کی شادی کی تقریب ارونا چل پردیش میں ہوئی۔

ویب سائٹ ’بولی وڈ شادیز‘ کے مطابق ان کی شادی کی تقریب میں موجی بصر کے قریبی رشتے. داروں کے علاوہ سرکاری افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مدیحہ امام کی جانب سے بھارتی شخص سے شادی کیے. جانے اور ارونا چل پردیش میں ولیمے کی تقریب منعقد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.