سکاچ پینے میں انڈیا نے فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا

انڈیا
انڈیا میں سکاچ پینے کو رتبے کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے

انڈیا نے دنیا میں سب سے زیادہ مقدار میں سکاچ وسکی خریدنے والے ممالک میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سکاچ وسکی ایسوسی ایشن کے مطابق وسکی بنانے والوں نے گزشتہ برس انڈیا کو 21.9 کروڑ بوتلیں برآمد کیں۔ جو کہ 2021 کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔

ابھی بھی قدر کے اعتبار سے دیکھیں تو امریکہ سب سے بڑا خریدار ہے۔ 2022 میں امریکہ نے 1.05 ارب پاوٴنڈ کی وسکی خریدی۔ انڈیا قدر کے اعتبار سے فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔

انڈیا میں سکاچ کو پینے والے کے رتبے سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی دنیا کی سب سے بڑی وسکی مارکیٹ کے کل حجم میں انڈیا کا حصہ دو فیصد ہی ہے۔

انڈین بازار میں بلینڈڈ وسکی لاکھوں انڈینز کے درمیان زیادہ مقبول ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں ثقافتی تبدیلیوں اور انڈینز کی خرچ کرنے کی طاقت میں اضافے۔ کے سبب سنگل مالٹ وسکی کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔

سکاچ وسکی کے عالمی فروغ میں انڈیا کا حصہ بڑھا ہے۔ گزشتہ دہائی میں انڈیا کو برآمد کی جانے والی۔ سکاچ وسکی کے حجم میں 200 فیصد سے زایدہ اضافہ ہوا ہے۔ گھریلو ڈسٹلرز کی لابینگ کی وجہ سے انڈیا سکاچ وسکی کی ہر بوتل پر 150 فیصد درآمدی ٹیرف وصول کرتا ہے۔ اس طرح قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے سکاچ وسکی بنانے والوں کے منافع کو نقصان پہنچتا ہے۔

انڈيا ميں کھپت ميں اضافہ

سکاچ وسکی ایسوسی ایشن کو امید ہے کہ اگر انڈیا اور برطانیہ کے درمیان طویل عرصے سے متوقع کاروباری معاہدہ ہو جاتا ہے ۔تو اس سے انہیں ہونے والے نفع میں اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ اکتوبر 2022 میں ہونا تھا، لیکن ایسا ہو نہیں سکا اور تب سے اب تک مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔

سکاچ وسکی ان مصنوعات میں سے ایک ہے جس کی اس معاہدے کی بدولت ٹیرف میں کمی ہو سکتی ہے۔ سکاچ وسکی ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں واضح کیا ہے۔ کہ ان کے اپنے تجزیے کے مطابق اس معاہدے کی بدولت اگلے پانچ برسوں میں کاروبار میں مزید ایک ارب پاوٴنڈ کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل قیمت اور حجم دونوں ہی اعتبار سے فرانس فہرست میں نمبر دو پر تھا۔

سکاچ وسکی ایسوسی ایشن کے مطابق انڈیا کے علاوہ ان کے کاروبار کو کووڈ کے بعد کے عرصے میں تائیوان، سنگاپور اور چین میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ وسیع تر ایشیا پیسیفک خطے نے 2022 میں مصنوعات کی سب سے بڑی علاقائی منڈی کے طور پر یورپی یونین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2022 میں اس خطے میں 1.8 ارب پاوٴنڈ کی مالیت کی سکاچ برآمد کی گئی۔ جو کہ عالمی برآمد کا 29 فیصد حصہ ہے۔ سکاچ کی عالمی برآمد بھی 37 فیصد بڑھ کر 6.2 ارب پاوٴنڈ کو گئی ہے۔

سکاچ وسکی ایسوسی ایشن کے سی ای او مارک کینٹ کا کہنا ہے۔ کہ ’2022 میں اہم عالم ی منڈیوں میں ہاسپیٹیلٹی کے کاروبار کے دوبارہ کھلنے اور عالمی سفر دوبارہ شروع ہونے سے اس صنعت کو فائدہ ہوا۔ اس سے کاروباری اور تفریحی وجوہات سے سکاچ کی فروخت کے اہم راستے کھلے۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.