سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا

سونے
سونے کی قيمت ميں اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 96 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 124 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 1826 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.