
حکومت سندھ نے برٹش کونسل کے تعاون سے 30 ہزار اساتذہ کی تربیت کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برٹش کونسل کے تعاون سے ’ انگریزی بطور مضمون برائے اساتذہ پروگرام’ (ای ایس ٹی ای ٹو) کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے. کہا کہ’ یہ اقدام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر سندھ میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔’
ای ایس ٹی ای ٹو پروگرام کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی. جس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم، برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن، ریجنل ڈائریکٹر سارہ راجرسن، اور متعدد ماہرینِ تعلیم و اساتذہ نے شرکت کی۔
پیشہ ورانہ صلاحیت
اس موقع وزیراعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام، پہلے مرحلے کی کامیابیوں پر مبنی ہے. اور اس کے ذریعے صوبے کے 30 ہزار نئے پرائمری اور ارلی چائلڈ ہُڈ ٹیچرز، ایک ہزار تربیت یافتہ مینٹورز اور 35 کورس لیڈرز کو فائدہ پہنچایا جائے گا، اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کو اپنے. کیریئر کے آغاز ہی سے ضروری پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعتماد سے لیس کرنا ہے. تاکہ ایک پائیدار ماڈل قائم ہو سکے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ’ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے. اور سندھ میں ہم انہی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں. جو مستقبل کو سنوارتے ہیں، یعنی ہمارے اساتذہ۔’
انہوں نے کہا. کہ یہ منصوبہ سندھ کے ’ کنٹینیوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ (CPD) ماڈل 2022’ اور ’ ECCE اینڈ فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی 2024’ کے. عین مطابق ہے، تاکہ تربیت ایک جامع تعلیمی اصلاحاتی. ایجنڈے کا حصہ بنے۔