سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو بیجنگ میں چین کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ڈونگ جن سے ملاقات کی ہے جس میں سعودی چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے). کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے تعلقات کو سٹرٹیجک. دفاعی شراکت داری کے دائرے میں مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی. تا کہ مشترکہ مفادات سمیت دونوں. ملکوں کی قیادت کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے اور بین الاقوامی امن وسلامتی کو قائم رکھا جا سکے۔
اس ملاقات میں اعلیٰ حکام جن میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فياض بن حامد الرويلی، چین میں سعودی سفیر عبدالرحمان بن احمد الحربی، سٹریٹیجک میزائل فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جراللہ بن محمد اللویت، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف، آرمڈ فورسز آپریشنز اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل مسفر الغنم اور بیجنگ میں سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کموڈور سلیم بن صالح المالکی شامل تھے، نے شرکت کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے). کے مطابق اس کے علاوہ وزیر دفاع چین. کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا سے بھی ملاقات کی۔ ’دونوں عہدے داروں نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا اور فوجی اور دفاعی تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی بات چیت کی. اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔