سری لنکا: ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے ’دنیا کی سب سے بڑی‘ پتھری نکال لی گئی

پتھری
22 ستمبر 2016 کو لبنان کے حمود یونیورسل ہسپتال میں سرجری

سری لنکا میں فوجی ڈاکٹروں نے ایک 62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے ’دنیا کی سب سے بڑی‘ پتھری نکالی ہے۔

فوج کے مطابق یہ پتھری سابق سارجنٹ کینسٹس کونگے کے گردے سے نکالی گئی۔

پتھری کا وزن 801 گرام (28.25 اونس) تھا، جو ایک اوسط مرد کے گردے کے وزن سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

کینسٹس کونگے کے گردے کی پتھری کی لمبائی 13.37 سینٹی میٹر (5.26 انچ) تھی، جبکہ ایک اوسط گردے کی لمبائی تقریباً 10 سے 12 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

سری لنکن فوج نے ایک بیان میں کہا ہے. ’کولمبو کے عسکری ہسپتال میں یکم جون کو ایک بڑی سرجری کے ذریعے گردے کی سب سے بڑی اور بھاری پتھری نکالی گئی۔‘

کینسٹس کونگے نے مقامی سورنواہنی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں 2020 سے پیٹ میں درد تھا. اور ادویات کھانے سے آرام نہیں آ رہا تھا۔

مریض کے گردے سے 620 گرام کی پتھری

انہوں نے کہا کہ ’حال ہی میں سکین کے بعد مجھے سرجری کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ اب میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔‘

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سری لنکا کے اس کیس نے پاکستان کے ایک کیس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں 2008 میں ایک مریض کے گردے سے 620 گرام کی پتھری نکالی گئی تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے بعد حکام نے بدھ کو اس بات کا اعلان کیا۔

فوجی سرجن ستھرشن نے کہا کہ ’ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے. کہ اس پتھری کے باوجود گردے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔‘

پتھری اس وقت ہوتی ہے جب معدنیات اور نمکیات گردے میں کرسٹلائز ہوتے ہیں. کیونکہ یہ خون کو فلٹر کرتا ہے۔ پتھریاں گزرنے سے تکلیف دہ درد ہوسکتا ہے. اگر وہ بہت بڑی ہوں اور پھنس جائیں تو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.