سال 2023 میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپس

8
4

گزشتہ ہفتے رواں سال سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ یا استعمال کی جانے والی ایپلی کیشنز کی رپورٹ سامنے آئی تھی، اب سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپس کی رپورٹ بھی سامنے آگئی۔

حیران کن طور پر سال 2023 میں دنیا بھر کے تین ارب افراد چاہتے تھے. کہ فیس بک کی ایپلی کیشن ان کے موبائل سے ڈیلیٹ کی جائے. لیکن پھر وہ اسے دوبارہ انسٹال کرتے تھے۔

ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کرنے کے معاملے پر نظر رکھنے والے ادارے ٹی جی آر کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے تین ارب انٹرنیٹ صارف فیس بک، ڈھائی ارب یوٹیوب، 2 ارب واٹس ایپ، 2 ارب انسٹاگرام، سوا ارب وی چیٹ اور سوا ارب ٹک ٹاک کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے تھے۔

ادارے نے تمام صارفین کی خواہش کا علم ان کی انٹرنیٹ ہسٹری اور سوالات سے لگایا، تاہم حیران کن طور پر ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ لوگوں نے انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کرنے کے طریقے تلاش کیے۔

ماہانہ 10 لاکھ سے زائد بار انسٹاگرام کو ڈیلیٹ

ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ 10 لاکھ سے زائد بار انسٹاگرام. کو ڈیلیٹ کرنے کے طریقے تلاش کیے گئے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ہر ماہ اتنے ہی صارفین نے انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کیا یا نہیں لیکن. انہوں نے اسے ڈیلیٹ کرنے کے طریقے تلاش کیے۔

انٹرنیٹ صارفین نے دوسرے نمبر پر ماہانہ بنیادوں پر اسنیپ چیٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے طریقے تلاش کیے۔

ماہانہ بنیادوں پر ڈیلیٹ کیے جانے کے طریقوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ایپس ٹوئٹر، چوتھے نمبر پر ٹیلی گرام جب کہ پانچویں نمبر پر فیس بک رہا۔

اسی فہرست میں ٹک ٹاک چھٹے، یوٹیوب ساتویں، واٹس ایپ آٹھویں اور وی چیٹ نویں نمبر پر رہا۔

یعنی مذکورہ ایپلی کیشنز کے اکاؤنٹس. کو ختم کرنے کے طریقوں کے حوالے سے ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ طریقے تلاش کیے گئے۔

حیران کن طور پر مذکورہ ایپلی کیشنز میں سے یہ زیادہ تر ایپلی کیشنز مقبول ترین ویب سائس میں بھی شمار رہیں۔

16 Comments

  1. آپ نے جو معلومات فراہم کی ہیں وہ حوصلہ افزاء ہیں کہ لوگ سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس سے کنارہ کشی کررہے ہیں۔ برصغیر خصوصاً ہندوستان اور پاکستان میں ان کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے اور یہ نیٹ ورکس سب سے زیادہ طلبہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے طلبہ اپنا زیادہ تر وقت ان میں ہی ضائع کردیتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.