سابق انگلش کرکٹر فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

1
1
اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا

سابق مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف ایک ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اینڈریو فلنٹوف سرے کے ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں برطانوی ٹی وی شو ’ٹاپ گیئر‘ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے۔

اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں برف کے باعث ان کو ابتدائی طبی امداد موقع پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی۔ اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے سابق کرکٹر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں اینڈریو فلنٹوف کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا۔ کہ سابق کرکٹر کی جان کو خطرہ نہیں ہے، ان کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ جبکہ ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کیونکہ کار کی رفتار زیادہ تیز نہیں تھی۔

حادثے کے بعد ٹی وی شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔ اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں۔ بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار تیز رفتاری۔ کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ مذکورہ حادثہ بھی ٹی وی شو ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کے دوران ہی پیش آیا تھا۔

32 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے اینڈریو فلنٹوف کو 79 ٹیسٹ، 141 ون ڈے اور 7 ٹی20 میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 2005 اور 2009 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.