پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نے میچ کی کوریج کے دوران فیلڈ میں اپنے گرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران زینب عباس میچ کا احوال بتا رہی تھیں کہ اس دوران گیند سیدھا ان کی طرف آئی، جس کو فیلڈر نے روکنے کی کوشش کی، تاہم فیلڈر گیند تو نہیں روک سکا بلکہ وہ زینب عباس سے ٹکرا جاتا ہے جس وجہ سے وہ گر جاتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کہ زینب عباس مذاق میں کہتی ہیں، ’لگتا ہے ہم ٹھیک ہیں‘۔
ایک اسپورٹس ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر زینب عباس سے سوال کیا کہ آپ ٹھیک تو ہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زینب عباس نے اس پر جواب دیا۔ کہ میں بچ تو گئی ہوں لیکن میں ہی جانتی ہوں کہ یہ کیسا احساس ہوتا ہے۔
زینب عباس نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جلدی آئس پیک نکالو۔