زیادہ رینج اور تیزرفتار: شیاؤمی اور رینالٹ کی وہ الیکٹرک گاڑیاں جو آٹو انڈسٹری میں ہلچل مچا سکتی ہیں

آٹوموبائل کی دنیا میں گاڑیوں کے چند نئے ماڈلز نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ رینالٹ کا نیا 500 ہارس پاور ماڈل اسی کی دہائی میں سب سے مشہور. ماڈل سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب فرانس کی سب سے پرتعیش سیڈان، جس پر DS فیکٹری کے مستقبل کا انحصار ہے، چار سال کی تاخیر سے ریلیز ہونے والی آسٹن مارٹن کی نئی سپر کار اور چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی کی آنے والی ایس یو وی گاڑی کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

الیکٹرک ٹربو

فرانسیسی کار ساز رینالٹ نے الیکٹرک سپورٹس ماڈل کی تیاری کا اعلان کیا ہے. جو کہ رینالٹ 5 ٹربو سے متاثر ہے جو سنہ اسّی کی دہائی. میں اس کمپنی کا سب سے مشہور سپورٹس ماڈل تھا۔

اس نئی کار کا نام رینالٹ 5 ٹربو تھری ای (Renault 5 Turbo 3E) ہے اور یہ 2026 میں لانچ ہونے جا رہی ہے۔

رینالٹ فائیو ٹربو تھری ای کسی حد تک نئی لانچ ہونے والی رینالٹ فائیو الیکٹرک کار سے ملتی جلتی ہے۔ لیکن اس کی شکل 1980 سے 1984 کے درمیان تیار کی گئی کار سے متاثر لگتی ہے جس کے ساتھ رینالٹ نے کئی مقابلوں میں نام بنایا تھا۔

رینالٹ 5 ٹربو تھری ای میں دو الیکٹرک موٹرز کا استعمال کیا گیا ہے جو کل 500 ہارس پاور پیدا کرتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے کار کی چیسس کاربن فائبر سے بنی ہیں اور رینالٹ کا کہنا ہے کہ 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے میں اسے صرف اور صرف 3.5 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔

میڈیا نے رینالٹ فائیو ٹربو تھری ای کی قیمت ایک لاکھ یورو سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے
،میڈیا نے رینالٹ فائیو ٹربو تھری ای کی قیمت ایک لاکھ یورو سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے

رینالٹ 5 ٹربو تھری ای (Renault 5 Turbo 3E) کے بارے میں کوئی اور معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں تاہم میڈیا میں اس گاڑی سے متعلق ہونے والی پیش گوئی میں کہا جا رہا ہے. کہ یہ کار محدود تعداد میں تیار کی جائے گی اور اس کی قیمت 100,000 یورو ($105,000) سے زیادہ ہوگی۔ ریگولر رینالٹ 5 الیکٹرک ماڈل کی بنیادی قیمت تقریباً 25,000 یورو ($26,200) ہے۔

ماڈل

رینالٹ نے ایک دستاویزی فلم کے آخر میں اپنا نیا ماڈل دکھایا. اور اس فلم کے آخری مناظر میں جسے ’ایناٹومی آف اے کم بیک‘ کہا جاتا ہے، میں رینالٹ گروپ کے سی ای او لوکا ڈی میو کمپنی کے ایگزیکٹوز کے ساتھ. خفیہ رینالٹ 5 ٹربو تھری ای پروجیکٹ کا دورہ کرتے ہیں۔

رینالٹ 5 الیکٹرک کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے
،رینالٹ 5 الیکٹرک کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے

لوکا ڈی میو کو 2020 میں رینالٹ گروپ کی باگ دوڑ سونپی گئی تھی. جب کمپنی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چُکی تھی۔

انھوں نے کمپنی کی بحالی کا کام شروع کیا. اور بہت سے منصوبوں کی قیادت کی جس میں 1970 اور 1980 کی دہائی کے ماڈلز سے متاثر نئی الیکٹرک کاروں کا اجراء شامل تھا۔

رینالٹ 5 ان نئی مصنوعات کا پہلا ماڈل تھا. جو گزشتہ ماہ فرانس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے. والی الیکٹرک کار بن گئی جس نے ٹیسلا کے ماڈل ’وائے‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.