رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں. کی تفصیلات جاری کردیں. جس کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت. کا قرض 66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کر گیا تھا۔
مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق مارچ کے مقابلے. اپریل میں مرکزی حکومت کا قرض 710 ارب روپے بڑھا، مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرض میں 5. ہزار 672 ارب روپےکا اضافہ ہوا، جبکہ اسی دوران مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 430 ارب روپے کم ہوا۔
دستاویز کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت. کا اندرونی قرض 44 ہزار 482 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 602 ارب روپے رہا۔
8171