رحمان اللہ گرباز بلے کا تحفہ دینے پر بابر اعظم کے مشکور

افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے بلے کا تحفہ دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رحمان اللّٰہ گرباز نے بابر اعظم کا حوصلہ بڑھایا. اور لکھا کہ آپ مضبوط رہیں. اور چمکتے رہیں۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ زبردست کھلاڑی اور شخصیت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔ بابر اعظم ایک شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان افغانستان کے میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنا بیٹ رحمان اللّٰہ گرباز کو تحفے میں دیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.